پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت

0 155

مظفر آباد:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے مسلم لیگ ن سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی قیادت سے تجاویز مانگی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی آزاد کشمیر نے اپنا موقف دیا ہے کہ اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے، تو سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی 33نشستوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے، مہاجرین کی 12نشستوں پر سیاسی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے۔پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی قیادت کو بھجوا دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.