کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کا آزادی کشمیر کے عظیم حریت پسند اور اولین گوریلا سپہ سالار مقبول احمد بٹ شہید کو خراج عقیدت
لوٹن: گیارہ فروری کو کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے زہر اہتمام عظیم حریت پسند اور جدوجہد آزادی کشمیر کے اولین گوریلا سپہ سالار مقبول احمد بٹ شہید کو خراج عقیدت پیشں کرنے کے لئے زوم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں برطانیہ بھر سے آذادی پسند سیاسی زعما نے شرکت کی، زوم شرکاء نے مقبول احمد بٹ شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور انکی بچپن سے مادر وطن سے محبت، جبر استحصال اور ظلم و ناانصافی سے نفرت اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے جذبے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء کا مذید کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید کی ذات میں جذبہ حریت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا، زمانہ طالب علمی سے لیکر زندگی کی آخری سانس تک ہر پل ظلم و ناانصافی، جبر و استحصالی اور غلامی کے خلاف صدائے حق بلند کی اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم و محکوم عوام کو اپنے حق کی خاطر جدوجہد کرنے کی ترغیب دی ۔

تاہم انہیں سامراجی طاقتوں اور دنیا اقتدارو دولت کے بجاریوں نے لالچ دیکر خریدنے کی کوششیں کی مگر اس مرد حر نے کوئی ہتھکنڈہ قبول نہ کیا بلکے جرات ، بہادری اور فکر و دانش کی جدوجہد کرتے ہوے دشمنوں کی تمام سازشوں اور چالوں کو بےنقاب کیا، جب مکار و بزدل دشمن انکے پایہ استقلال، عزم اور ہمت کو زیر نہ کر سکا تو جھوٹ اور فریب کا سہارا لیکرعدالتی قتل کا منصوبہ بنایا اور یوں گیارہ فروری کو دنیا بھر کے مظلوم و محکوم عوام کے محسن کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا ، دشمن کو یہ گمان تھا کہ اس طرح کشمیری ڈر کر خاموشی اختیار کر لیں گے لیکن مقبول بٹ شہید کی شہادت نے سوئی ہوئی کشمیری قوم کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ، آج کشمیری دنیا کے کونے کونے میں مقبول بٹ شہید کی شہادت پراحتجاج کرتے اور خراج عقیدت پیشں کرتے ہیں اور یوں مقبول احمد بٹ خود تو پھانسی کا پھندا چوم کر سو گیا لیکن ساری قوم کو جگا گیا ، آج کشمیر کا بچہ بچہ مقبول احمد بٹ شہید کے مشن کی تکمیل اپنا آخری خواب سمجھتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے اور تاریخ لکھے گئ کہ مقبول بٹ کشمیرکی آذادی اور بیداری شعور کی تحریک کا سرخیل ہے ۔
زوم شرکاء میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے ڈاکٹر مظہر کیانی، حاجی یسن، محمد ظفر، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صابر گل اور لیاقت لون ، کشمیر نیشنل پارٹی کے عباس بٹ، جموں کشمیر نیشنل انڈیپنڈنس کے معمود کشمیری، مسلم کانفرنس کے ممتاز بٹ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے آصف شریف اور دیگر شامل تھے ۔