اشفا بتول قادری نے ڈنبی ہائی سکول سے غیر معمولی ذہانت اور محنت سے اول پوزیشن حاصل کی

0 169

لیوٹن:لوٹن میں مقیم تحریک انصاف اور لیبر پارٹی کے رکن طارق چوہدری کی بیٹی اشفا بتول قادری نے لوٹن ڈنبی ہائی سکول سے اپنی غیر معمولی ذہانت اور محنت سے میرٹ پر اول پوزیشن حاصل کی اور فل سکالرشپ لے لی ہے، اشفا بتول اگلے سال برطانیہ کے سب سے اچھے کالج 6th فارم برکھمسٹڈ میں پرائیویٹ طور پر بقیہ دو سال اپنی تعلیم مکمل کرے گی اور اس سلسلے میں 50 ہزار پونڈز کی رقم سکالرشپ کی مد میں ملے گی، جس میں اس کے سارے اخراجات پورے ہونگے، اشفا نے اپنی غیر معمولی ایچویمنٹ پر بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور ان کا عزم ہے کہ وہ یونیورسٹی میں بھی سکالرشپ حاصل کرے، اشفاء کے والدین نے بیٹی کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو ہر ممکن سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.