قرنطین پالیسی،ریڈ لسٹ میں اسپین اور امریکہ کے مسافروں کو بھی شامل کرنے کا امکان

0 135

لندن:برطانیہ میں آنے والے 33ریڈ لسٹ ممالک کے مسافروں کو ہوٹلوں میں قرنطین کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اسپین اور امریکہ کو بھی جلد ریڈ لسٹ ممالک میں شامل کیا جا سکتاہے، عہدیداروں کی طرف سے دونوں ممالک میں کورونا سے متعلق نئی تبدیلیوں کے خطرے پر غور کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت (ڈی ایچ ایس سی) کے عہدیدار رواں ہفتے فیصلہ کریں گے کہ ان دو ممالک سے آنے والے مسافروں کو حکومت کے منظور شدہ 16قرنطین ہوٹلوں میں 10یوم کیلئے آئسولیشن میں رکھا جائے یا نہیں، کابینہ کوویڈ آپریشنز کمیٹی مشترکہ بایوسیکورٹی سنٹر (جے بی سی) شواہدکی روشنی میں اس معاملے پر حتمی فیصلے کرے گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کئے جانے والے تجزیہ کے بعد یہ پتہ چل رہا ہے کہ ایسے کئی مزید ممالک سامنے آ رہے ہیں جہاں جنوبی افریقہ اور برازیل میں سامنے آنے والے نئے وائرس کی اشکال موجود ہیں مگر وہ ریڈ لسٹ میں شامل نہیں ،ان میں آسٹریا ، ڈنمارک ، فرانس ، یونان ، جاپان ، کینیا ، ناروے ،سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، بلجیم ، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں ۔

اسپین اور امریکہ دونوں ممالک میں وائرس کا انفیکشن پھیلتے دیکھا گیا ہے، جنوبی امریکہ اور پرتگال کے قریب علاقوں میں مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو پہلے ہی ریڈ لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں، امریکہ اور اسپین کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے فیصلے کو بحث و مباحثہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.