لندن: نیشنل ایجوکیشن یونین سمیت 9ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز نے متنبہ کیا ہے کہ 8مارچ کو اسکول کے تمام طلبہ کی واپسی کا فیصلہ لاپرواہی کے مترادف ہوگا۔کورونا انفیکشن کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کیلئے طلبہ کی واپسی کا عمل مختلف اور مرحلہ وار ہونا چاہئے ، حکومت اسکول کھولنے کا اعلان اسی وقت کرے جب سائنسی شواہد اور ڈیٹا کے مطابق ایسا کرنا محفوظ ہو۔
واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن پیر کو لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے روڈ میپ کا اعلان کرینگے۔ ایسوسی ایشن آف اسکول اینڈ کالج لیڈر جیف بارٹن نے کہا کہ اگر سکینڈری اسکول کے تمام طلبہ اکٹھے اسکول آئے تو ان کے کوویڈ ٹیسٹ کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔