2020 میں برطانیہ میں تقریباً 1000 بےگھر افراد کی اموات ہوئیں

0 96

لندن:کمپینرز نے کہاہے کہ 2020 میں برطانیہ میں تقریباً 1000 بے گھرافراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ ایک سماجی انصاف گروپ کا کہناہے کہ گذشتہ سال پورے برطانیہ میں تقریبا ایک ہزار بے گھر افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔ میوزیم آف ہوم لیس نیس (ایم او ایچ) نے کہا ہے کہ پچھلے سال کے اعداد و شمار میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ تنظیم نے انسانی جانوں کے اس خوفنات اتلاف کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔میوزیم کے بے گھر افراد کی اموات سے متعلقہ پروجیکٹ نے 2020 میں چاروں قوموں میں 976 اموات ریکارڈ کیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں 693بے گھر اموات کی تصدیق کی گئی ، اسکاٹ لینڈ میں 176اور شمالی آئرلینڈ میں 107بے گھر افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی۔اس نے بتایا کہ 2019 کی سٹڈی کے مطابق برطانیہ بھر میں 710 اموات کے مقابلے میں تازہ اعداد و شمار 37 فیصد زائد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.