مسلم لیگ ن کا یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اسلام آباد سے مکمل حمایت کا اعلان

0 100

لاہور:مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اسلام آباد سے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اتفاق کیا کہ حکومت کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ دونوں جماعتوں میں وفود کی سطح پر ملاقات کے علاوہ قیادت میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جبکہ اس موقع پر مریم نواز نے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا ً دو گھنٹے ملاقات جاری رہی، اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔بلاول نے کہا کہ ہم اس وقت عدم اعتماد کی گیم نہیں کھیل رہے بلکہ صرف سینیٹ ہمارا مقصد ہے ہم آئندہ کے تمام فیصلے مل جل کر کرینگے ضمنی انتخابات نے ثابت کیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں جبکہ سینیٹ انتخابات بھی یہی ثابت کرینگے ۔ مریم نواز نے کہاکہ اگر میں نے بیرون ملک جانا ہوتا تو نیب میرے خلاف نیا کیس نہ کھولتا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم بہت اچھی چل رہی ہے ،ضمنی انتخابات نے ثابت کیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،گیلانی کی جیت سے بھی ثابت ہو گا کہ عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.