بیجنگ:چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی نے جمعرات کو ملک کی تیانوین ون پروب سے بنائی گئی مریخ کی ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ تیانوین ون پروب اس وقت مریخ کے مدار میں چکر لگارہا ہے۔
چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ان تصاویر میں دو پین کرومیٹک اور ایک کلر امیج پر مبنی منظر شامل ہیں۔
پین کرومیٹک امیج، جو کہ چین کے خلائی شٹل تیانوین ون (جسکا مطلب آسمان سے سوال ہے) کے ہائی ریزولوشن کمیرے سے لیا گیا ہے۔ یہ خلائی شٹل سرخ سیارے (مریخ) کی سطح سے 330 سے 350 کلومیٹر بلندی پر موجود ہے۔
ان امیجز (تصاویر) میں مارتیان لینڈ فارمز جیسے چھوٹے گڑھے پہاڑی سلسلے اور مٹی کے ٹیلے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
چینی سرکاری نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق سب سے بڑے ڈایا میٹر کا جو گڑھا اس تصویر میں نظر آیا ہے وہ تقریباً 620 میٹر کا ہے۔