پاک بحریہ کے جہاز نصر نے نائیجر اور بینائن میں غذائی اشیا فراہم کیں

0 236

بینائن:پاک بحریہ کے جہاز نصر نے افریقی خطے میں انسانی ہمدردی اور آفات سے نمٹنے کے مشن کے تحت کوٹونو پورٹ کا دورہ کیا۔

کوٹونو بندرگاہ آمد پر نائیجر میں پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی، پاکستان کے اعزازی کونسلر، نائیجیریا میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی اور دیگر بحری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس سے پہلے اس جہاز نے جبوتی اور سوڈان کی بندرگاہوں کا دورہ بھی کیا۔

افریقی عوام سے یکجہتی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے پی این ایس نصر نے نائیجر اور بینائن کے لیے غذائی امداد فراہم کی۔ غذائی امداد فراہم کرنے کی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری و دفاعی افسران سمیت، نائیجر کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے نائب وزیر، بینائن پریزیڈنسی آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر، بینائن میں نائیجر کے سفیر، وزارت خارجہ کے جنرل سیکر یٹری اور نائیجر میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

دونوں ممالک کے حکام نے پاکستان اور پاک بحریہ کے اس اقدام پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں، پی این ایس نصر نے ایسی ہی امداد جبوتی اور سوڈان کے عوام کے لیے بھی فراہم کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.