برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ ورکرز نے تنخواہ میں ایک فیصد اضافے کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی

0 188

لندن : نیشنل ہیلتھ ورکرز کی تنخواہ میں صرف ایک فیصد اضافے کی حکومتی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے یونین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے35ملین پونڈ سے فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔ رائل کالج آف نرسنگ نے تنخواہ میں اضافے کی حکومتی پیشکش کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیا ہے، جبکہ اپوزیشن لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ این ایچ ایس کے عملہ کے وہ ارکان ہمارے ہیرو ہیں اور وہ معقول اضافہ کے ہیں۔ ہیلتھ منسٹر اور سابق نرس نادین نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل مالی معاملات میں تنخواہ میں اضافہ کی پیشکش ان کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری شعبہ کے13لاکھ کے عملے کو تنخواہ کو منجمد کیے جانے کا سامنا ہے۔ تنخواہ میں ایک فیصد اضافے کی سفارش این ایچ ایس کے تنخواہوں کے حوالے سے انڈی پینڈنٹ پینل نے کی ہے۔ جس کا اطلاق جی پیز اور ڈینٹیسٹ کے علاوہ دیگر عملہ پر ہوگا۔ پینل کے مطابق تنخواہوں میں زیادہ اضافے کی صورت میں این ایچ ایس کی سروسز کو محدود کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.