لندن: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مسلم لائرز ایسوسی ایشن اورلیڈز مسلم یوتھ فورم کے زیراہتمام ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی برطانوی ہائوس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی تھیں دیگر مقررین میں ملکہ برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر میں نمائندہ ڈپٹی لیفٹیننٹ آف ویسٹ یارکشائر صوفیہ بنسی، معروف قانون دان سارہ خان بشیر ایم بی ای، لاء سوسائٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی نائب صدر لبنیٰ شجاع اور بیرسٹر ماریہ حماد شامل تھیں۔ تقریب کی میزبان ریمی محمد نے مقررین کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل مسلم خواتین نے برطانیہ میں متعدد رکاوٹوں کو عبور کرکے معاشرے میں اہم مقام حاصل کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ ریمی محمد کا کہنا تھا کہ وکالت و عدالت کے دیگر شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی خواتین نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں جن سے متاثر ہو کر مسلم بچیاں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آگے آرہی ہیں۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی بیرونس سعیدہ وارثی نے ہائوس آف لارڈز میں اپنی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے بہادری، بے باکی اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ مسلم خواتین کو چیلنج قبول کرنے چاہئیں اور اپنے مذہب، رنگ، نسل اور قوم پر فخر کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبہ جات میں مملکت برطانیہ کی خدمت کرنی چاہئے۔
Trending
- پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کیجانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کیخلاف مشاورتی اجلاس
- راجہ محمد اقبال خان کے انتقال پر ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین، لارڈ قربان حسین سمیت کمیونٹی کا اظہار تعزیت
- لوٹن :پیپلز پارٹی سائوتھ زون کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی عقیدیت و احترام کے ساتھ منائی گئی
- جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں دعائیہ محفل کا اہتمام
- سیکڑوں سابق افغان فوجیوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
- ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک
- 26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفق
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- غزہ میں ایک ایک سال کے بچے ہمارے سامنے شہید ہوئے، برطانوی ڈاکٹر
- پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم