برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کی داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0 91

لندن:برطانیہ کی بارڈر سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 115 تارکین وطن کو روک لیا کشتیوں کے ذریعے چینل عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں میں چھوٹے بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔ہوم آفس نے تصدیق کی کہ 115 افراد انگلش چینل سے چھوٹی کشتیوں میں سوار برطانیہ پہنچے۔ برطانیہ میں 9جنوری کو غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کی بڑی کوشش میں 103افراد کو روکا گیا تھا مذکورہ کاروائی سال کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں 115غیر قانونی تارکین وطن کو روک لیا گیا ہے۔ ڈوور میں ساحل پر لائے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، جہاں راتوں رات درجہ حرارت صفر سے کم ہوگیاتصاویر میں دکھایا گیا کہ متعدد افراد جن میں ایک بھاری حاملہ خاتون بھی شامل ہے کراسنگ کو رات بھر روک دیا گیا اور جہاز میں سوار افراد کو پروسیسنگ کے لئے کینٹ کے ڈوور مرینا لایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.