اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار ملزم عدیل آفتاب کے خلاف منی کانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
عامر فاروقی نے کہا کہ ملزم نے پائلٹ اور فلائنگ کلب سے پیسے لیے، رشوت کی رقم سے مختلف املاک خریدی اور اکاؤنٹس میں پیسے جمع کیے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے ٹورز بھی کیے۔
عامر فاروقی نے کہا کہ ملزم پہلے ہی درج مقدمے میں ایف آئی کے ہاتھوں گرفتار ہے۔