قاتل ہی قاتل کو پہچان سکتا ہے،امریکی صدر کے بیان پر روسی صدر کا جواب

0 232

ماسکو:امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ایک قاتل ہی دوسرے قاتل کو پہچان سکتا ہے، صدر بائیڈن نے گذشتہ روز روسی ہم منصب کو قاتل قرار دیا تھا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے اندر جو صفات ہوتی ہیں وہی ہم دوسروں کے اندر بھی دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سامنے والا بھی ہمارے جیسا ہے۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس امریکا سے تعلقات ختم نہیں کرے گا لیکن امریکا کے ساتھ روسی مفادات کے تحت ہی کام کریں گے۔

گذشتہ روز ایک انٹرویو میں جب امریکی صدر بائیڈن سے پوچھا گیا تھا کہ وہ صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں تو انہوں نے اس کا ہاں میں جواب دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.