بورس جانسن نےکورونا کی تیسری لہر یورپ سے برطانیہ پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

0 93

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپ میں پھیلنے والی کورونا کی تیسری لہر برطانیہ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

برطانوی وزیر لارڈ بیتھیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے سب یورپی پڑوسی ممالک کو سرخ فہرست میں ڈالا ہوا ہے، جہاں سے آنے والوں پر پابندی عائد ہے یا پھر انہیں ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کل کورونا ویکسین لگوائیں گے، جرمنی میں حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں اپریل تک توسیع کا عندیہ دے دیا۔

ادھر کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پابندیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی، 10 اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً سینتالیس ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.