دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنسنے کے باعث سمندر میں بد ترین ٹریفک جام

0 88

قاہرہ :بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملانے والی نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے باعث سمندر میں ’ٹریفک جام‘ ہوگیا۔

گزشتہ روز ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا۔ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے۔

جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین مرین کارپس کے مطابق گزشتہ روز ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا۔

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز پھنس جانے کے باعث نہر سویز کے پاس بحری جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے اور یہاں سمندری ٹریفک جام کا منظر پیدا ہوگیا ہے۔ حکام کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے جہاز کی سمت درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اتنے بڑے جہاز کا رخ بدلنا اتنا آسان نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر جہاز کا رخ تبدیل کرنے میں کامیابی نہ ہوسکی تو پھر اس پر لدا ہوا سامان خالی کرکے اس کا وزن کم کرنا پڑے گا۔

مصر میں قائم نہر سویز سے دنیا کی تجارت کا 10 فیصد حصہ گزرتا ہے جس کے باعث پوری دنیا کو ہی جہاز کے پھنس جانے کے باعث تجارتی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جہاز کو ہٹانے میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں جس کی وجہ سے نہر سویز کے قریب جہازوں کی لمبی قطاریں لگ جائیں گی۔

اس کلپ میں جہاز کے پھنسنے کی صورتحال مزاحیہ انداز مین پیش کی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.