نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو پر کوویڈ ٹیسٹ کے معاملے میں اقربا پروری کا الزام

0 96

نیو یارک:نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو پر کوویڈ ٹیسٹ کے معاملے میں اقربا پروری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وبا کے ابتدائی دنوں میں اینڈریو کوومو نے باری سے پہلے بعض قریبی لوگوں کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے۔

حکومتی اختیارات کا غلط استعمال نیو یارک کے انسدادِ اقربا پروری قوانین کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر نیو یارک اینڈریو کوومو نے مارچ 2020 میں اپنے بھائی کرس کوومو جو کہ سی این این کے اینکر ہیں، اپنی بہن، والدہ، کئی اعلیٰ سرکاری اہلکاروں، قانون سازوں، سیاسی دوستوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو عوام پر فوقیت دیتے ہوئے باری سے پہلے کوویڈ ٹیسٹ کروائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بعض لوگوں کے دو، دو مرتبہ بھی ٹیسٹ کروائے گئے۔ یہ وہ وقت تھا جب نیویارک کی اکثریت کو کوویڈ ٹیسٹوں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو کو پہلے ہی کئی سیاسی پریشانیوں کا سامنا ہے، جن میں مواخذے کی انکوائری، نرسنگ ہوم میں کوویڈ ہلاکتوں کو مبینہ طور پر چھپانے پر تفتیش اور جنسی ہراسانی کے متعدد الزامات شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.