لیوٹن:اس ویک اینڈ پر لیوٹن میں ویکسینیشن کے متعدد عارضی واک ان مراکز کھولے جارہے ہیں، یہ سہولت ان لوگوں کے لئے ہوگی جن کی عمر پچاس برس ہے یا وہ افراد جہنیں صحت کا شدید مسئلہ درپیش ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل افراد کو کوویڈ 19 ویکسین لگوانے تک رسائی حاصل ہوسکے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق لیوٹن کوویڈ -19 ویکسینیشن حاصل کرنے والے دوسرے علاقوں سے پیچھے ہے، اس حوالے سے لوٹن بارو کونسل نے رہائشیوں کو ویکسین ٹیکے لگوانے کی تاکید کی ہے۔
ویکسینیشن پروگرام وبائی مرض کو روکنے کا واحد اچھا راستہ ہے تاہم مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے رہائشیوں کو یہ یقین دلایا ہے کہ یہ ویکسین حلال اورمحفوظ ہے۔
مذید عارضی واک ان ویکسین سائٹ وزٹ کے لئے مندرجہ ذہل لنک کو فولو کرے ۔