برطانیہ بھر کی جیلوں میں کورونا پھیلنے کے باعث متعدد خطوں میں شرح تیزی سے بڑھی

0 126

لندن:انگلینڈ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے متعدد خطوں میں شرح تیزی سے بڑھی ہے جوکہ صحت کے حکام کے مطابق’’حد درجہ خطرے کی گھنٹی‘‘ ہے۔

ایسا اس حقیقت کے باوجود ہے کہ ستمبر 2020 کے بعد سے قومی سطح پر کیسز اپنے نچلے ترین مقام پر ہیں۔بی بی سی کی جانب سے مضافاتی سطح کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں پانچ مقامات پر انفیکشن کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جن میں تمام جیلیں بھی شامل ہیں۔

مارچ کے اوائل میں ایچ ایم پی سڈبیوری میں وبا کے باعث ڈربی شائر ڈیلس میں کیسز کی تعداد تقریباً تگنی ہوگئی تھی اور اس علاقے میں کئی دنوں تک انفیکشن کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح فروری کے آخر میں ایچ ایم پی پیٹربورو میں مرد و ں کے 12 ونگز میں سے نصف میں کیسز میں اضافہ ہوا جب کہ اس علاقے میں وائرس کی شرح ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی تھی۔

قبل ازیں فروری میں ، رٹلینڈ میں ایچ ایم پی اسٹاکن میں وبا پھیلنے سے انگلینڈ کی سب سے چھوٹی کاؤنٹی میں انفیکشن کی شرح تقریبا دوگنی ہوگئی ، جبکہ حکام نے ایک موقع پر بتایا کہ اس علاقے میں’’نصف کے قریب‘‘کیسز میں وائرس جیل سے آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.