چیرٹیز کا بورس جانسن سےکورونا کی اضافی ویکسینز غریب ممالک کو عطیہ کرنے کا مطالبہ

0 182

لندن : چیرٹیز کے ایک گروپ نے بورس جانسن سے سوال کیا ہے کہ برطانیہ غریب ممالک کو عطیہ کے لئے کتنے کوویڈ ویکسین دینےکے لئے تیار ہے۔ سیو دی چلڈرن اور ویلکم ٹرسٹ اس گروپ میں شامل ہیں، جو وزیراعظم سے کوو یکس کے ذریعے ویکسن کا عطیہ شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس اسکیم کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو ویکسین فراہم کرنا ہے۔ وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کے پاس ویکسینز کی اضافی تعداد موجود نہیں ہے لیکن جب یہ اضافی ہوگی تو اس میں سے حصہ دیا جائے گا۔

برطانیہ نے 400 ملین ویکسین خوراک کی خریداری کا آرڈر دیا تھا اور اگر اس میں سے بہت سی خوراک بچ گئی ہوں گی تو وہ غریب ممالک کو عطیہ کردی جائیں گی۔ کم آمدنی والے ممالک میں پہلی ویکسین کوویکس کے ذریعہ وصول کرنے کا زیادہ امکان ہے، اس میں افغانستان، ہیٹی، ڈی آر کانگو، ایتھوپیا اور صومالیہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.