لندن:برطانیہ کی طرف سے تمام تر کوششوں اور سخت ترین اقدامات کے باوجود غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حمل رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔تازہ ترین واقعہ میں ننھے بچوں سمیت 120غیر قانونی مہاجرین غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں پناہ کیلئے پہنچ گئے۔
سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل کی طرف سے پناہ کے متلاشیوں کیلئے نئے کریک ڈائون کا اعلان کیا جا چکا ہے بارڈر سیکورٹی فورسز کے جہازوں نے چینل کے قریب پانچ چھوٹی کشتیوں میں سوار پناہ کے متلاشی غیر قانونی تارکین وطن کو روک لیا جنہیں پورٹ آف ڈوور میں لایا گیا۔
باور کیا جا رہا ہے کہ موسم گرما کے دوران چینل کراسنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی چند یوم قبل چھ کشتیوں میں183افراد نے چینل کراس کو عبور کیاحالیہ کاروائی کے دوران روکے جانیوالے تارکین وطن میں بچے بھی شامل ہیں۔ دوسرے گروپ میں بالغ افراد اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔