لندن میں پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کیخلاف مظاہرے کے دوران جھڑپیں،متعدد افراد زخمی

0 136

لندن:وسطی لندن میں پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، جس میں مشتعل افراد کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

احتجاج کے بعد دھرنا دینے والے 26 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔وسطی لندن میں ٹریفک بحال کرانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔

بل کے خلاف برسٹل میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے موٹروے پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.