اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہےکہ فی الحال ہائی کمشنرز کی تعیناتی اور سارک کانفرنس کے بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،بھارت کیساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ،بامقصدبات چیت کیلئے تیارہیں۔
پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، سارک کانفرنس کا گزشتہ دو سال سے التوا رکن ممالک کیلئے بے چینی کا سبب ہے تاہم فی الوقت سارک کانفرنس کا انعقاد اور پاک بھارت ہائی کمشنر ز کی واپسی خارج از امکان ہے۔
امریکا میں پاکستان سفیر اسد مجید خان بہتر کام کررہے ہیں اس لئے ان کے تبدیل کیے جانے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ،ہفتہ واربریفنگ کے دوران حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے ، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔