لوٹن: برطانیہ اور جبرالٹر میں برطانوی وقت 12 بجے “ڈیوک آف ایڈنبرا “ شہزادہ فلپ کو 41 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جن مقامات پر توپوں کی سلامی دی گئی ان میں لندن کے علاوہ بیلفاسٹ، کارڈف، ایڈنبرگ، پورٹس ماؤتھ اور ڈیون پورٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنگی بحری جہازوں ایچ ایم ایس ڈائمنڈ اور ایچ ایم ایس مونٹ روز سمیت سمندری بحریہ کے جہازوں نے بھی ڈیوک آف ایڈنبرا کو توپوں کی سلامی دی۔
“ڈیوک آف ایڈنبرا “ شہزادہ فلپ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران بحریہ کے افسر کی حیثیت سے نیوی میں خدمات انجام دیں تھیں۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں، آن لائن یا ٹی وی سے توپوں کی سلامی کے مناظر دیکھیں۔