وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا

0 221

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہو گا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کا امکان ہے، ان شہروں اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.