کھوئیرٹہ :کھوئیرٹہ شہر میں حالیہ بارش کے بعد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مین کھوئیرٹہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا،تاجر پریشان گندگی اور گندے پانی کی وجہ سے راہ گزر طالب علم شدید پریشانی میں مبتلا ،نمازی نماز پڑھنے سے بھی قاصر لاری اڈہ کھوئیرٹہ سے لے کر مین بازار تک نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سارا گندہ پانی اور گندگی سڑک اور دوکان میں چلا گیا۔
اس تمام صورتحال میں ٹاؤن کمیٹی کھوئیرٹہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکمران اپنی سیاست چمکنے میں مصروف ہیں اور عوام کا تعفن کی وجہ سے جینا محال ہو گیا ہے۔
کھوئیرٹہ کے تاجروں نے اعلیٰ افسران سے پرزور اپیل کی ہے کہ کھوئیرٹہ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے نوٹس لیں ہمارے کاروبار پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اب گندگی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تمام صورتحال میں ٹاون کمیٹی اور حلقے کے وزیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور تاجر برادری شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔