لندن: لیبر پارٹی نے لو کاربن انڈسٹریز میں 400000 نئی جابس پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ لیبر پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ اس کے اربوں پونڈ کے گرین اکنامک ریکوری پلان کے تحت لو کاربن انڈسٹریز میں نئی جابس کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی تجاویز سے سٹیل، آف شور اور آٹو موٹیو اور ایرو سپیس سمیت لو کاربن سیکٹرز میں ہزاروں مینو فیکچرنگ جابس کو بھی سپورٹ ملے گی۔ لیبر پارٹی کے قائد سر کیئر سٹارمر نے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی کک سٹارٹ سکیم کو ٹرانسفارم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے گزشتہ ایک سال میں جابس گنوانے والے والے 16 سے 24 سال عمر کے 4 فیصد سے بھی کم افراد کو مدد مل رہی ہے۔ لیبر کا کہنا ہے کہ وہ امپرووڈ ٹریننگ آفر کے ذریعے ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر سیکٹر میں 127000 خالی اسامیوں اور ایجوکیشن میں 43000 اسامیوں کو پر کر کے جابس کری ایشن کو سپورٹ کرے گی۔