نئی دہلی: دہلی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، دہلی حکومت کے ریکارڈ پر مجموعی اموات کی تعداد 1,938 ہے جن میں 1,158 اموات کا حساب ریکارڈ پر نہ ہونے کا شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے متعلق ڈیٹا جاری کیا گیا جو کہ گزشتہ ایک ہفتے معلومات کی اصل تعداد سے مختلف ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شمشان گھاٹوں کے دورے سے معلوم ہو تا ہے کہ تقریباً 1 ہزار 150 اموات حکومتی فہرست میں موجود ہی نہیں ہیں۔
میونسپل کارپوریشن دہلی ( جس کے ما تحت دہلی کے 26 شمشان گھاٹ آتے ہیں) کی جانب سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق رواں ماہ اپریل 18 سے 24 کے دوران ان شمشان گھاٹوں میں 3 ہزار 936 کوویڈ19 کےسبب موت کے منہ میں جانے والوں کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں جبکہ اس ہی دورانیے کا دہلی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ڈیٹا کچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے۔
دہلی حکومت کے 18 اپریل سے 24 تک کے اعداد و شمار کے مطابق اس دورانیے میں 1 ہزار 938 اموات سامنے آئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹے میں 1 ہزار 938 اموات حکومت کے ریکارڈ میں موجود ہی نہیں ہیں۔