سالانہ جنرل کونسل پاکستان پریس کلب یوکے منعقدہ 25 اپریل 2021 کی تفصیلی رپورٹ

0 171

لندن: پاکستان پریس کلب برطانیہ کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس آن لائن ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ممبران نے کلب کی سالانہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور صدر و جنرل سیکریٹری سمیت ایگزیکٹیو کونسل کے تمام اراکین کو کورونا پابندیوں کے باوجود آن لائن سرگرمیاں جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات ملک بھر کے ممبران کیلئے ایک موقع ہوتے ہیں جب سبھی ایک دوسرے سے ملاقات کرسکتے ہیں لیکن آجکل چونکہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں اسلیئے موجودہ باڈی کو مزید ایک سال کا وقت دے دیا جائے اور آئیندہ انتخابات اسی سال دسمبر میں کروائے جائیں۔

تقریب کا آغاز راجہ اسرار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد صدر کلب مبین چوہدری نے جنرل سیکریٹری ارشد رچیال کو سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔
ارشد رچیال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 کے وسط مارچ میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کروایا گیا جو گذشتہ سال برطانیہ میں لاک ڈائون سے قبل سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا جس میں ملک بھر سے ممبران پریس کلب نے شرکت کی اور اپنے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔
انتخابات کے انعقاد کے بعد ہر سال کی طرح مئی میں منائے جانے والے یوم عزم میں جناب صدر اور سیکریٹری جنرل نے پریس کلب کی نمائیندگی کی اور مارشل لائی دور میں صحافت کی بقا کیلئے کوڑے کھانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سیمینار کے دیگر شرکا میں پاکستان کے نامور صحافی شامل تھے۔
مئی کے مہینے میں ہی پاکستان کے چینل 24 کی بندش پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ایک آن لائن احتجاجی کانفرنس منعقد کی جس میں پاکستان پریس کلب نے بھر پور شرکت کی اور چینل کی بندش پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔ صحافتی تحریک کے نتیجے میں حکومت کو چینل کی نشریات بحال کرنا پڑیں۔
پاکستان کے معروف صحافی مطیع اللہ جان کو انکی بے باک صحافت کی وجہ سے اغوا کیا گیا تو مرکز کی طرف سے اس پر ایکشن کیساتھ ساتھ سائوتھ یارکشائیر برانچ کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں مانچسٹر برانچ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اور الحمد للہ مطیع اللہ جان جلد گھر واپس پہنچ آئے۔
ستمبر کے اواخر میں مانچسٹر برانچ کے صدر ماجد نذیر کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان پریس کلب کے چند عہدیداران نے جناب صدر کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ارطغرل کے نامور اداکار اینگن آلتان سے ملاقات کی جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر افضل بٹ صاحب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس دورے میں ترکی کی وزارت اطلاعات کے علاوہ پاکستان قونصلیٹ استنبول کا بھی دورہ کیا گیا۔
اس سال پاکستان پریس کلب برطانیہ کو اپنی برانچز میں ایک اور برانچ کا اضافہ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، الحمدللہ لوٹن برانچ پاکستان پریس کلب کی چوتھی برانچ کی صورت میں وجود میں آچکی ہے اور اب جلد ہی برمنگھم برانچ کی طرف پیش رفت کی جائے گی۔
لوٹن برانچ کے قیام کے سلسلے میں لوٹن کے کلب ممبران اور صدر محترم کی ایک اہم میٹنگ بھی لندن میں منعقد ہوئی جس میں لاہور پریس کلب کے انتخابات جو انہی دنوں ہوئے تھے ان میں کامیاب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور کامیابی کا کیک کاٹا گیا۔
اس سال کورونا کی وجہ سے نامساعد حالات کے باوجود پاکستان پریس کلب برطانیہ کی پانچ ایگزیکٹیو میٹنگز اور ایک جنرل کونسل ہوئی جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
دریں اثنا یوم پاکستان، یوم دفاع پاکستان اور ملحقہ پریس کلبوں یعنی نیسشنل پریس کلب اسلام آباد، کراچی پریس کلب اور لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب امیدواران کو مبارکباد کیلئے پوسٹرز جاری کئے گئے جسکے لیئے ہم سب خصوصی طور پر انفارمیشن سیکریٹری نادیہ راجہ صاحبہ کے مشکور ہیں۔
کلب کی مجموعی سرگرمیوں کے بعد کچھ منتخب عہدیداران کی طرف سے انفرادی طور پر کلب کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے سرگرمیوں کا مختصر احوال بیان کرتے ہوئے سیکریٹری کلب نے بتایا کہ سینیئر نائب صدر شیراز خان نے اپنے دورہ پاکستان میں نیشنل پریس کلب کا وزٹ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر انہوں نے پی ایف یو جے کیطرف سے شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس کے مذاکرے میں پاکستان پریس کلب یوکے کی نمائیندگی کی۔
اسی طرح نائب صدر مرزا آفتاب بیگ نے دورہ پاکستان میں معروف صحافیوں صابر شاکر، رئوف کلاسرہ اور احمد ولید سے ملاقاتیں کرکے انہیں پاکستان پریس کلب برطانیہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے نمائندے اظہر راجہ نے حسب معمول اپنی بے لوث خدمات کا علم بلند رکھا۔ انہوں نے پی ایف یو جے کے انتخابات کے بعد نو منتخب قیادت کے اعزاز میں PPCUK کی طرف سےعشاہیہ اور مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر پریس کلب کے سینیئر ممبر راجہ لیاقت اور دیگر صحافی موجود تھے۔
اسلام آباد میں موجود جنرل سیکرٹری PPCUK ارشد رچیال اور جنرل سیکرٹری مانچسٹر چوہدری اسحاق کے اعزاز میں عشاہیہ جس میں PFUJ کے صدر افضل بٹ اور دیگر صحافی بھائیوں نے شرکت کی۔
صدر بریڈ فورڈ برانچ زاہد نور کے اعزاز میں اعشاہیہ جس میں PFUJ کے صدر افضل اور نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل انور رضا اور دیگر صحافیوں  نے شرکت کی۔
بعد ازاں نیشنل پریس کلب کا دورہ اور نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھول پیش کیے گئے۔
اس کے علاوہ نیشنل پریس کلب اور PFUJ کی کال پر متعدد مظاہروں میں شرکت اور PPCUK کی نمائندگی کی۔
خاکسار یعنی ارشد رچیال جنرل سیکریٹری نے اس سال پاکستان کے دو دوروں میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کی نمائیدگی کرتے ہوئے متعدد امور سرانجام دیئے جن میں:
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایف ایس سی لاہور میں صدر صاحب کے حکم پر نمائندگی
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سے ملاقات باہمی امور پر گفتگو
ایمرا لاہور کے صدر بٹ کے ساتھ ملاقات اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر کی جانب سے باہمی امور پر پیغامات دئیے
کشمیر پریس کلب بھمبر کی نومنتخب عہدے داروں کو پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے نومنتخب عہدے داروں صدر شکیل انجم و دیگر سے ملاقات اور مبارکباد
سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے مرکزی صدر عبدالحکیم کشمیری اور ان کے دیگر عہدے داروں کو مبارکباد
پی ایف یو جے کے پشاور پریس کلب میں منقعدہ سیمینار میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے شرکت
ترکی کے وزیر سیاحت کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان سے ٹورزم اور ترکش ائیر لائن کی قیمتوں میں مناسب کمی کے ساتھ ترکی کے آسان ویزوں بارے وفد کی ملاقات جس میں راقم سیکرٹری جنرل ارشد رچیال اور صدر مانچسٹر ریجن ماجد نذیر نے پاکستان پریس کلب کی نمائندگی کی
پی ایف یو جے کے نیشنل سیمنار منعقدہ میرٹ اسلام آباد میں خصوصی طور پر پاکستان پریس کلب برطانیہ کی شرکت
آزاد کشمیر میں نابینا افراد کی فلاح وبہبود اور تعلیم کا ادارہ "آکاب”میرپور کا دورہ اور پریس کلب کی طرف سے اچھے کام کو سراہا
پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے صدر کو پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے پھول اور مبارکباد
گوجر خان بار کونسل کے چیئرمین کو پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے پھول اور مبارکباد
اور اس وقت بھی خاکسار کوئیٹہ میں موجود ہے جہاں پاکستان پریس کلب کی نمائیدگی کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب سے میٹنگز جاری ہیں اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
تمام ممبران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ کو متفقہ طور پر پاس کیا اور ایگزیکٹیو کونسل کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر برانچز کے حوالے سے بھی متعدد امور زیربحث آئے، اکثریتی ارکان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں مرکز کے انتخابات سے قبل برانچز کے انتخابات ہوجانے چاہیئں۔ ممبران نے اس بات پو بھی زور دیا کہ ممبرشپ سکروٹنی کا عمل تیز تر اور سب امور سے پہلے ہونا چاہیئے۔
ممبران نے شفیلڈ برانچ کی غیر حاضری کو نوٹ کیا اور برمنگھم برانچ کے جلد قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ازاں بعد کوئٹہ پریس کلب میں موجود جنرل سیکریٹری ارشد رچیال نے ممبران کو کوئٹہ پریس کلب کی عمارت کا ورچوئیل ٹور کرایا۔
اس جنرل کونسل اجلاس میں صدر کلب مبین چوہدری، سینیئر نائب صدر شیراز خان، نائب صدر مرزا آفتاب بیگ، جنرل سیکریٹری ارشد رچیال، جوائنٹ سیکریٹری مسرت اقبال، انفارمیشن سیکریٹری نادیہ راجہ، ممبران مجلس عاملہ اسرار راجہ، سید فرحت کاظمی، راجہ واجد اور عمران راجہ کے علاوہ صدر بریڈفورڈ برانچ زاہد نور، سابق صدر شکیل انجم راجپوت، جنرل سیکریٹری مانچسٹر برانچ چوہدری اسحاق اور لوٹن برانچ صدر اسرار خان سمیت دیگر ممبران کلب نے شرکت کی اور تجاویز دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.