بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد نصف ارب سے زائد بھی ہوسکتی ہے،ماہرین صحت

0 177

ممبئی: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کے حقیقی اعداد و شمار کوچھپایا جارہا ہے، حقیقت میں کورونا کیسز کی تعداد نصف ارب سے زائد بھی ہوسکتی ہے۔

بھارت میں گزشتہ سال شروع ہونے والی عالمگیر وبا کورونا کے 1 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے تیس گنا زائد بھی ہوسکتے ہیں۔

بھارت میں ہیلتھ ورکرز اور سائنس دانوں کافی عرصے سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ کووڈ-19 انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کی صحیح تعداد کوجان بوجھ کر رپورٹ نہیں کیا جارہا، جس کی اہم وجوہات خراب انفرا اسٹرکچر، انسانی غلطیاں، اور ٹیسٹ کی کم سطح ہیں۔تاہم پہلی لہر کے بعد ٹیسٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن اس کے باوجود کورونا کی دوسری لہراور اس کے پھیلاؤ سے ہونے والی تباہی بیان کردہ سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

نئی دہلی میں سینٹرفار ڈیزیز ڈائنامکس اکنامکس اینڈ پالیسی کے ڈائریکٹر رمانن لکشمی نارائن کا کہنا ہے کہ ’ یہ بات مشہور ہے کہ کیسز کی تعداد اور شرح اموات دونوں کو حقیقی اعداد وشمار سے کم بتایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہمارا اندازہ تھا کہ تقریبا 30 انفیکشنز میں سے صرف ایک کو پکڑا گیا ہے، لہذا رپورٹ کیے گئے کیسز میں حقیقی انفیکشنز کا غلط اندازہ لگایا گیا۔ لیکن اس سال شرح اموات کے بارے میں غلط اندارے لگائے گئے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ حقیقت میں کتنی اموات ہورہی ہیں اور سرکاری طور پر کتنی اموات رپورٹ کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.