کامیاب ویکسی نیشن مہم،برطانوی عوام جلد پابندیوں سے آزادی حاصل کرلیں گے

0 104

لندن:برطانیہ میں کامیاب ویکسی نیشن مہم کے نتیجے میں 17مئی کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم بورس جانسن کے مرتب کردہ روڈ میپ کے مطابق جلد برطانوی عوام ہر طرح کی پابندیوں سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

دوستوں اور کنبہ کے افراد کو ایک دوسرے سے ملنے اور گلے لگانے کی بھی اجازت ہوگی کامیاب و یکسی نیشن مہم اور معاشرتی دوری کے قواعد پر عمل پیرا ہونے کے نتیجہ میں کورونا انفیکشن کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق انگلینڈ میں کورونا انفیکشن کی شرح ایک ہزار افراد میں سے صرف ایک تک پہنچ گئی ہے اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو کے بعد اسٹیج تھری میں عوام کو لاک ڈائون قوانین اور پابندیوں سے بھر پور ریلیف حاصل ہوگا ۔

بین الاقوامی سفر بھی دوبارہ شروع ہو جا ئے گا تاہم زیادہ تر تعطیلاتی مقامات کے لئے لازمی طور پر کوویڈ ٹیسٹ اور انفیکشن کی شرح کے لحاظ سے مختلف ممالک کیلئے قرنطین کی پالیسی لاگو ہوگی 17مئی سے دوستوں اور کنبہ کے افراد سے کئی مہینوں تک دوری اختیار کر نے والے معاشرتی فاصلوں کو کم کر کے ایک دوسرے سے ملاقات کر سکیں گے ایک دوسرے کو گلے لگا سکیں گے۔

عوامی حلقوں کی طرف سے حکومت کے روڈ میپ کے تحت اگلے مرحلے میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا بھر پور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی شرح میں ایک ہفتہ کے دوران مزید دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.