دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 3کروڑ57لاکھ سے تجاوز کرگئی

0 75

واشنگٹن/براسیلیا/نئی دہلی: دنیا بھر میں کروناوائرس کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 3کروڑ57لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد10لاکھ45ہزار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کروناوائرس کے حملے جاری ہیں، امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔

پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

دنیا بھر میں کروناوائرس سے متعلق نئے اعداد وشمار کے مطابق مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 3کروڑ57لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد10لاکھ45ہزار ہوگئی۔

امریکا میں 76لاکھ، بھارت میں 66لاکھ اور برازیل میں49لاکھ افراد متاثر ہیں۔

دریں اثنا برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران کرونا کے 15ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ یورپ میں بھی کرونا کی دوسری لہر کے بعد پابندیاں مزید سخت کرد گئی ہیں۔ کرونا کی نئی لہر کے باعث فرانس میں ایک بار پھر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق اب تک دنیا کی 10فیصد آبادی کرونا متاثرہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے کروناوائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.