غزہ:غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے آج بھی جاری رہے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے گھروں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گذشتہ رات سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی۔
شہید فلسطینیوں میں دس بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
حماس نے بھی اسرائیل میں راکٹ حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی خواتین ہلاک ہوئیں۔
اسرائیلی خواتین کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے غزہ میں حملوں کی شدت بڑھانے کو کہا ہے۔