لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کا عیدالفطر کے موقع پر 3 تعطیلات کا اعلان

0 116

لندن:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عیدالفطر کے موقع پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمیشن لندن اور اس کے برمنگھم ، بریڈفورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر میں قونصل خانے عید کی تعطیلات کے دوران 12، 13 اور 14 مئی کو بند رہیں گے۔

ہائی کمیشن نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ تاہم ان تعطیلات میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں وہ ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے ایمرجنسی ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ ہائی کمیشن کی ویب سائیٹwww.phclondon.org.london پر دستیاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.