غزہ:اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید الفطر کے دن بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہو گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 31 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 830 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کا بیان دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔