اسلام آباد:عالمی بینک نے کورونا ویکسینیشن کیلئے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی دوبارہ منظوری دیدی۔
اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان“پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دی۔ اس منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبہ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ فنڈز پاکستان میں جاری کورونا قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کیلئے فراہم کیے جارہے ہیں۔ اور یہ فنڈز کویڈ 19 ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے۔
منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی جس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے۔
عالمی بینک وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔