لندن : مختلف شہروں میں سکیم (فراڈ) ٹیکسٹ میسیجنگ کے الزامات میں علی الصباح چھاپوں کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈیڈیکیٹڈ کارڈ اینڈ پے منٹ کرائم یونٹ (ڈی سی پی سی یو) سٹی آف لندن اینڈ میٹرو پولیٹن پولیس یونٹ نے لندن، کوونٹری، برمنگھم اور کولچسٹر میں جاری کردہ وارنٹس کی تعمیل کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران یہ کارروائی کی۔
ان کارروائیوں میں آٹھ افراد کو فراڈ، رائل میل پارسل کے حصول کیلئے فیس کی ادائیگی کیلئے لوگوں کو جعلی میسیجنگ کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سکیم میسیجز جو کہ سمشنگ ٹیکسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں، جن میں وکٹم کو قابل اعتبار ویب سائٹ کے جعلی ورژن کا لنک دے کر اس پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ذاتی اور بینک تفصیلات چوری کر لی جاتی ہیں۔ چھاپوں کے دوران انویسٹی گیٹرز نے چوری شدہ بنک تفصیلات اور میسیجز بھیجنے کیلئے استعمال کی جانے والی ڈیوائسز کو برآمد کر لیا۔