کوٹلی/ لوٹن:آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں نمب منیل کے مقام پر ڈپٹی لیڈر لوٹن برطانیہ راجہ محمد اسلم خان کے آبائی رقبہ پر زیتون کی قلم کاری کا بڑا منصوبہ شروع ہو گیا ہے، سابق چیف آفیسر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اسلم کی وساطت سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے علاقہ میں ایک بڑا منصوبہ ہے جس میں کہو کے سینکڑوں درختوں پر اعلیٰ نسل کی زیتون کی قلموں کی پیوند کاری کا کام گذشتہ روز جمعہ 28مئی 2021 کو شروع کیا گیا جس کی نگرانی ماسٹر راجہ محمد خورشید خان کر رہے ہیں جو کہ راجہ اسلم کے بھائی ہیں۔
لوئر دیر سے منگوائے گئے کاریگروں نے کام کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے اور پہلے روز درجنوں درختوں پر زیتون کی پیوند کاری کی گئی۔یاد رہے کہ اس طرح کے منصوبوں پر توجہ دی جائے تو مقامی سطح پر سالانہ لاکھوں روپے منافع حاصل کیا جا سکتا ہے جن زمینداروں،کاشتکاروں کے رقبہ پر کہو کے درخت موجود ہیں اور وہ بڑا منافعہ کمانا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے اپنے درختوں پر زیتون کی قلم کاری کریں اور صرف تین سال کے قلیل عرصہ میں پھلدار درختوں سے لاکھوں روپے منافع حاصل کر سکتے ہیں تکنیکی معاونت کے لیے کوٹلی میں چوہدری محمد اسلم سابق چیف آفیسر محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔