ن لیگ،پی پی پی اور مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان قانون ساز اسمبلی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

0 144

اسلام آباد/لندن(رپورٹ شیراز خان) مسلم لیگ نون ، پی پی پی اور مسلم کانفرنسکے (الیکٹبل )منتخب ہونے والے ارکان قانون ساز اسمبلی نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔

آج وزیر اعظم ہائوس بنی گالہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغطائی ،سابق سپیکر چودھری انوارالحق ،ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی ،پیر علی رضا بخاری سجادہ نشین درگاہ بساھاں شریف ممبر قانون ساز اسمبلی ،وزیر صنعت و حرفت چودھری شہزاد نے وزیر اعظم پاکستان چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار جنکو وزیر اعظم نے پارٹی کا روائتی گلو بند پہنایا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے چیف ارکنائیزر سیف اللہ خان نیازی ، وفاقی وزیر اطلاعات فود چودھری ،وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور ، عامر کیانی مرکزی سکریڑی تحریک انصاف ،صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان ، ممبران پالیمانی بورڈ کے سربراہ ارشد داد ممبران خوجہ فاروق ،دیوان محی الدین ،عبدالقیوم نیازی ،راجہ منصور ،نے شرکت کی نئے شامل ھونے والے ارکان کی وزیر اعظم سے سردار تنویر الیاس خان نے تعارف کروایا وزیر اعظم نے شامل ھونے والے ارکان کو خوش آمدید کہا اور سردار تنویر الیاس خان کو کہا کہ اپکی پارٹی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،وزیر اعظم نے کہا ہم نے پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لینا ہے اور تحریک آزادی کشمیر ، آزاد کشمیر کی ترقی خوشحالی اور کر پشن فری آزاد کشمیر ہماری ترجیح ہوگی اور نئے شامل ہونے والے ارکان سے پارٹی کو تقویت ملے گی اس موقع نئے شامل ھونے ارکان نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.