اوورسیز پاکستانی اور ووٹ کا حق

0 173

عقیل بٹ ۔ لوٹن برطانیہ

میں اوورسیز پاکستانی و کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کیخلاف ہوں۔ میری رائے میں ووٹ کا حق دینے سے بیرونِ ممالک ایک نئی آپسی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے جسکا خمیازہ اوورسیز پاکستانیوں کو آپسی شدید اختلاف، انتشار اور پیسے کے بلا مقصد ضیاع سے بھگتنا پڑیگا۔ جعلی جمہوریت، مکروہ سیاست اور بے ایمان سیاستدانوں کا پھیلایا گیا گند اگر ملکی سرحدوں کے اندر ہی رہے تو بہتر ہے۔ بیرونِ ممالک آباد پاکستانیوں (خصوصاً یو کے، یورپ اور شمالی امریکہ) کے پہلے سے ہی اپنے مقامی حل طلب مسائل ہیں جن کیطرف توجہ دیکر وہ اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے مفادات کا ضروری تحفظ کر سکتے ہیں۔ پاکستانی سیاسی جماعتیں اپنے مذموم مقاصد کیلیے بیرونِ ممالک آباد عوام کو صرف استعمال کرتی ہیں۔ آج تک سوائے انہیں تقسیم کرنے کے، ان سے پیسہ بٹورنے اور مفت کی دعوتیں اڑانے کے اس کا ملک و قوم کو کوئی فائدہ ہوا تو کوئی بتا دے۔ آخر اسکی کیا وجہ ہیکہ برطانیہ میں کسی اور ملک کی سیاسی جماعت کی کبھی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آتی۔ کیا وہ محبِ وطن نہیں اور کیا انکے ہاں مسائل نہیں ہوتے؟ سچ یہ ہیکہ وہ ملک سے باہر صرف، انڈین، ایرانی، بنگلہ دیشی ہوتے ہیں نہ کہ ن لیگی، جیالے یا کچھ اور۔ بیرونِ ملک بے معنی اور بے مقصد سیاست کرنے کا ٹھیکہ صرف پاکستانیوں نے لے رکھا ہے جو جہاں آپسی جھگڑوں سے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں وہاں مستقبل کی نسلوں کے مفادات کے تحفظ سے بھی غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.