لندن:برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن، ملکہ برطانیہ کے پوتے اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے صاحبزادے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے سرکاری پیغام میں ڈیوک اور ڈچز آف سسکیس کو مخاطب کرتے ہوئے انھیں بیٹی کی ولادت پر بہت بہت مبارکباد پر مبنی پیغام بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ہاں جمعہ کو سانتا باربرا کاٹیج اسپتال کیلی فورنیا (امریکا) میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن۔ونڈسر رکھا گیا ہے۔