لندن :برطانیہ میں بالغ افراد کی نصف تعداد نے اب کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔ یہ انکشاف سرکاری اعدادو شمار سے ہوا ہے۔
وزیراعظم نے جنہوں نے خود جمعرات کو دوسری خوراک حاصل کی نے عظیم کامیابی کا خیرمقدم کیا ہے اور ٹوئٹ کیا ہے کہ آئیں اب کام ختم کریں، تقریباً6ماہ قبل ویکسین رول آئوٹ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر26422303دوسری خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
یہ انکشاف وزیر صحت میٹ ہینکوک کی اس تصدیق کے ایک دن بعد ہوا ہے کہ برطانیہ کے بالغ افراد کی تین چوتھائی تعداد نے پہلی خوراکیں حاصل کرلی ہے۔ برطانیہ میں استعمال کے لیے منظوری حاصل کرنے والی چار میں تین کے لیے کووڈ19کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے دو خوراکیں لازمی ہیں۔