ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے

0 129

لندن:برطانیہ کے پبلک ہیلتھ کے ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ویکسین کی ایک ڈوز کافی نہیں، 2 ڈوز مؤثر مدافعت فراہم کرتی ہیں۔

پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ برطانیہ میں کورونا کے90 فیصد سے زائد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرین کی تعداد 42 ہزار323 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.