لندن:برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اسکاٹش اسٹڈی کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔
ڈیلٹا کورونا وائرس سے برطانیہ میں مریضوں کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ دگنا ہوگیا ہے۔
اسکاٹش اسٹڈی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس سے بہت حد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان ہے۔