افغانستان کے معاملات میں مداخلت،پاکستان نے افغان مشیر قومی سلامتی کے الزامات مسترد کردیے

0 79

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت کے افغان مشیر قومی سلامتی کے الزامات مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے پاکستان مخالف بیانات پر ردعمل دے دیا۔ترجمان نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے متعلق افغان مشیر کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان مشیر حمداللّٰہ محب کے مداخلت کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔زاہد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مشیر کے پاکستان پر الزامات امن عمل خراب کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مشیر کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے دونوں ملکوں کے درمیان فورم موجود ہے، جس میں طے پایا جاچکا ہے کہ الزام تراشی سے گریز کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.