لندن: کورونا ویکسین کی دو خوراک والے ہالیڈے میکرز کو سفر کی اجازت دیئے جانے کی امید ہے۔ حکومت کے زیر غور منصوبوں میں برطانوی ہالیڈے میکرز کیلئے انٹرنیشنل کھولنے کیلئے کورونا ویکسین کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام ان تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں کہ جن برطانیوں نے امبر لسٹ میں شامل ملکوں کے سفر کے بعد وطن واپسی پر قرنطینہ سے بچنے کیلئے کورونا کوویڈ 19ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ان کو سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے ملک بھر میں جاری کامیاب رول آئوٹ کے بعد ان بائونڈ ٹریول کیلئے ویکسی نیشن کے کردار پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپین، پرتگال، فرانس اور اٹلی جیسے مقبول سمر ہالیڈے ہاٹ سپاٹس پر، جو تمام اس وقت حکومت کی امبر لسٹ میں شامل ہیں، تعطیلات گزارنے کی واپسی ہو سکتی ہے۔
گرین لسٹ میں شامل ملکوں سے محدود دنوں میں ہالیڈیز گزار کر واپس آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے جبکہ امبر لسٹ میں شامل ملکوں سے واپس آنے والوں کو گھر میں 10 دن کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔