فلوریڈا:امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا۔
واقعے کے نتیجے میں پریڈ میں موجود 1 شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔فلوریڈا کی پولیس نے واقعے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔