انگلینڈ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے، سائنسدان

0 119

لندن : حکومت کو مشورہ دینے والے ایک سائنس دان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے۔ پروفیسر ایڈم فن ویکسی نیشن اور امیونائزیشن سے متعلق مشترکہ کمیٹی (جے سی وی وی) کے رکن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ویکسی نیشن پروگرام اور ڈیلٹا ویریئنٹ کی تیسری لہر کے درمیان دوڑ جاری ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کورونا انفیکشنز میں نمایاں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہم اس لئے تھوڑے سے پرامید ہو سکتے ہیں کہ یہ انفیکشن زیادہ تیزی سے نہیں بڑھ رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ پھیل رہا ہے، لہٰذا یہ تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے۔

12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ممکنہ ویکسی نیشن کے بارے میں سوال پر پروفیسر فن کا کہنا ہے کہ فی الوقت بچوں کی امیونائزیشن یہاں یا یورپ میں کسی بھی جگہ مناسب نہیں ہوگی۔ بالغ افراد بیمار ہو رہے ہیں، اس لئے اب بالغوں کی ویکسی نیشن ہماری واضح ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.