اندرلہ کٹیڑہ میں ولید انقلابی کا تگڑا وار ،درجنوں خاندان ن لیگ اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی کے قافلے میں شامل
اندرلہ کٹیڑہ:محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ صاحب کا وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری اندرلہ کٹیڑہ سے درجنوں خاندانوں نے ن لیگ اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ کی قیادت میں اعتماد کا اظہار، شامل ہونے والوں میں مرزا سکندر صاحب ، مرزا مظاہر ، مرزا سہیل ، مرزا جمیل ، شرافت خادم ، محمد یامین ، محمد امین خواجہ جابر حسین ، مرزا اسامہ ، نعمان صاحب ، چوہدری محمد بشارت ، محمد فیصل مغل ، ناصر صادق مغل ، مرزا دانش رمضان ، حافظ حسنین ، مرزا محبوب زمان ، قیصر لطیف مغل ، نادر خالد مغل ، ثمر رمضان ، چوہدری محمد اسماعیل تھے۔ تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا گیا ۔ولید انقلابی کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گئی کہ آپ لوگوں کی آواز بلند کر سکو میرے قائد محمد مطلوب انقلابی کی سوچ اور ان کے نظریے کے مطابق کر سکوں اور غریب مظلوم عوام کا سہارا بن سکوں ۔آنے والا دور ہمارا ہو گا 25 جون کو بلاول بے نظیر ہاوس دھنہ سے الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سب اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔