شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں شکست کا سامنا

0 475

اسلام آباد:بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارت نے پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا۔ بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش جس میں وہ ناکام رہا ہے۔

نئی دلی نے اپنا ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اسے شکست ہوئی۔مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بےنقاب کیا۔

افغانستان میں بھی بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے جبکہ ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.